ابنا: علی اکبر صالحی نے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے کمیشن کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور بعض علاقائی ممالک کے باؤ کے باوجود ایران ،پاستان گیس پائپ لائن پر عمل درآمد ہوا اور یہ دونوں ممالک بڑی کامیابی اور آپسی تعلقات میں اہم حیثیت کا حامل ہے۔
علی اکبر صالحی نے گیس پائپ لائن کی سیکوریٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکی سیکوریٹی پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں رونما ہونیوالی حالیہ دہشتگردانہ وارداتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں بالخصوص امریکہ،شیعہ و سنی اختلافات کو ہوا دے رہی ہیں تاکہ اس طرح اسلامی ممالک کے درمیان چپقلش پیدا کرکے مسلم اقوام اور اسلامی ممالک کے اتحاد کو متاثر کرسکیں۔
.....
/169